پنجاب: لاہور میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم اعجاز، ساجد نے 4 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق خاتون لاڑی اڈے کے لیے رکشے میں بیٹھی تو ڈرائیور اعجاز اور کزن ساجد نے گھر لے جاکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خاتون کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کو تحقیقات کے لیے جینڈر سیل منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی ، ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ڈیفنس تھانے کی حدود میں ملزمان کی جانب سے 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ ملزم کےدیگر2 ساتھی فرارہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 3ملزمان نے زیادتی کے بعد3 موبائل اور 45ہزارچھینے، پکڑے گئے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی تھی۔
The post لاہور میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qowdn1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box