تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 December 2021

جلاتے وقت مردہ اچانک زندہ ہوگیا

نئی دہلی : کینسر میں مبتلا بھارتی شہری آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران عین اس وقت اٹھ بیٹھا جب لاش کو آگ لگائی جارہی تھی۔

بھارت میں ایسے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والا شخص آخری رسومات کے دوران رسومات سے قبل اچانک زندہ ہوگیا۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ بھارتی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل شخص کے اہل خانہ نے مریض کو گھر لےجانے کی ضد کی۔

اہل خانہ کی ضد دیکھ کر ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر نکالا تو معمر شخص کی سانسیں بند ہوگئی جس باعث اہل خانہ نے انہیں مردہ سمجھا۔

اہل خانہ نے مردہ شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام کیا اور لاش کو شمشان گھاٹ لے گئے جہاں مردہ شخص عین اس وقت زندہ ہوگیا جب لاش کو آگ لگانے کےلیے ماچس جلائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

The post جلاتے وقت مردہ اچانک زندہ ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32uLKth
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو