نیویارک : ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کا اپنے ہمشکل چینی کی وائرل ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا۔
دنیا پر انٹرنیٹ کی حکومت قائم ہونے کے بعد بہت سی معروف شخصیات کے ہمشکل دنیا کے سامنے آئے ہیں جن میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کا نام بھی شامل ہوگیا ہے۔
ایلن مسک کے ہم شکل کی ویڈیو رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر اب ایلن مسک نے بھی ردعمل دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اس وائرل ہوتی ویڈیو میں ایلون کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے جس پر اُنہوں نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے ’ہو سکتا ہے کہ میں آدھا چینی ہوں۔
Maybe I’m partly Chinese!
— Elon Musk (@elonmusk) December 20, 2021
ایلن مسک کے ہم شکل کی ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ بہت سے انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا تھا جب کہ متعدد صارفین نے ویڈیو کو ترمیم شدہ قرار دیا تھا، صارفین کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص ایلن مسک سے مشابہت نہیں رکھتا بلکہ اس نے شہرت کیلئے مبینہ طور پر ڈیپ فیک نامی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے تصویر یا ویڈیو میں باآسانی تبدیلی کرکے ایک شخص کا چہرہ کسی دوسرے شخص کے جسم پر لگایا جاسکتا ہے تاکہ غلط معلومات پھیلائی جاسکیں۔
The post ہمشکل کی وائرل ویڈیو پر ایلن مسک نے کیا کہا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sV3gSD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box