بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے سے متعلق امتحانی پرچے میں انوکھا سوال پوچھ لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا کے اکیڈمک ہائٹس پبلک اسکول میں بچوں سے امتحان میں کرینہ اور سیف علی خان کے بیٹے کا نام پوچھا گیا۔
اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علموں سے امتحان میں حالات حاضرہ کے سیکشن میں سیف اور کرینہ کے بیٹے کا پورا نام لکھنے کو کہا گیا۔
اسکول انتظامیہ کو امتحان میں طلبا سے یہ سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ طلبا کے والدین اور اسکول میں پیرنٹس باڈی نے بھارتی محکمہ تعلیم سے اسکول انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
A private school in Khandwa asked the name of film actor Kareena Kapoor Khan and Saif Ali Khan's son in the examination paper of class 6th. The DEO said a show cause notice will be issued to the school @ndtv @ndtvindia @GargiRawat @manishndtv pic.twitter.com/YkERwGYeMB
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) December 24, 2021
مقامی ایجوکیشن افسر کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اسکول کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کا جواب آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کا نام تیمور علی خان ہے جو اپنی پیدائش سے ہی مقبول ترین اسٹار کڈ ہے۔ جب کہ ان کے دوسرے بیٹے کا نام جہانگیر علی خان ہے جسے پیار سے ’’جے‘‘ کہا جاتا ہے۔
The post امتحانی پرچے میں کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق انوکھا سوال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mzEKCu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box