تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 December 2021

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ڈھاکا: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں بابراعظم نے کہا کہ پچ خشک نظر آرہی ہے، اس لئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹیم میں تبدیلی سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ چٹاکانگ میں فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، ،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی۔

The post دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3rA3ZYz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو