تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 December 2021

’مفت کا مشورہ ثانیہ مرزا کو نہ بھایا‘ دلچسپ ویڈیو وائرل

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مفت کا مشورہ پسند نہیں آیا جس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بالی ووڈ فلم کے ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پہلے ثانیہ مرزا کو کوئی مفت مشورے دے رہا ہے جس کے جواب میں پہلے ثانیہ ان سے پوچھتی ہیں کہ یہ بلامعاوضہ ہے یا اس کا معاوضہ ادا کرنا پڑتا ہے؟ اس پر آواز آتی ہے کہ یہ مفت ہے۔

بعد ازاں ثانیہ مرزا کرینہ کپور کے ڈائیلاگ کی لپ سنکنگ کرتے ہوئے جوتشی پر برہم ہوتی ہیں۔

ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ کوئین نے بالکل ٹھیک کہا۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ ’بیٹا ان کے ساتھ کبھی مت رہنا جنہیں تمہاری قدر نہ ہو۔‘

اس کے جواب میں ثانیہ مرزا لپ سنکنگ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں شعیب ملک کی طرف کیمرہ گھماتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں ان ہی کے گھر میں رہتی ہوں۔‘

The post ’مفت کا مشورہ ثانیہ مرزا کو نہ بھایا‘ دلچسپ ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3EqVlOU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو