ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار نے کہا کہ گیس کی فراہمی میں دشواری کاسامناہے گیس فراہمی سے متعلق مسائل بنیادی حقائق سےآگاہ کررہاہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان میں گھریلو صارفین کواولین ترجیح حاصل ہے سسٹم میں دسمبر میں 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا سامنا ہے ایس ایس جی سی کوجنوری میں250ایم ایم سی ایف ڈی تک بڑھنےکا اندیشہ ہے۔
ایم ڈی نے کہا کہ سوئی سدرن گھریلوصارفین تک گیس پہنچانےکیلئےکوششیں کر رہا ہے کیپٹو پلانٹس کو گیس سپلائی منقطع کرکےدیگرسیکٹرزکوفراہم کی جارہی تھی دو دن پہلے صنعتوں کیساتھ ایک منصوبےپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے غیربرآمدی سیکٹرکوگیس سپلائی کمی میں ہفتے میں 36گھنٹے لازمی محدودکیاجائے گیس بندش کو پیر 27 دسمبر 2021سےنافذالعمل کیاجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے اس اقدام سےتقریباً70-80ایم ایم سی ایف ڈی گیس دستیاب ہوگی کراچی کو150ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا50 فیصدپوراکیاجاسکتاہے صنعتی صارفین سےدرخواست کی کہ وہ اس مفاہمت پرعمل کریں صنعتی صارفین سےدرخواست کی وہ معززعدالتوں سےحکم امتناعی نہ لیں صنعتکاروں کوچاہیئےوہ سوئی سدرن کیساتھ بیٹھ کرممکنہ حل پرتبادلہ خیال کریں انتظامیہ اپنےصارفین کوگیس کی بلاتعطل فراہمی کی کوشش کررہی ہے۔
The post ’گھریلوصارفین تک گیس پہنچانے کیلئےکوششیں کر رہے ہیں’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30X57dX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box