تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 December 2021

’غصے کی کیفیت موذی مرض میں مبتلا کرسکتی ہے‘

دنیا کے 32 ممالک میں ہزاروں افراد پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شدید غصے کی وجہ سے فالج کا حملہ ہوسکتا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف آئرلینڈ نے اس ضمن میں مسلسل کئی برس تک 13 ہزار سے زائد ایسے افراد کا جائزہ لیا ہے جو 32 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

تحقیق میں وہ تمام افراد شامل تھے جو فالج کے بعد زندہ رہے تھے، گیارہ میں سے ایک فرد کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ فالج کا شکار بننے سے ایک گھنٹہ قبل شدید غصے میں تھے جبکہ بیس میں سے ایک فرد نے بھاری وزن اٹھانے یا سخت ورزش کا اعتراف کیا تھا۔

اس مطالعے کو گلوبل انٹراسٹروک اسٹڈی کا نام دیا گیا ہے، ہم جانتے ہیں کہ فالج دنیا بھر میں اموات اور معذوری کی ایک بڑی وجہ بھی ہے جسے مزید سمجھ کر قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔

تحقیق میں شامل پروفیسر اینڈریو اسمتھ کہتے ہیں کہ ہم نے دو ایسے عوامل دیکھے ہیں جو اس سے پہلے نوٹ نہیں کئے گئے تھے۔ ان میں سے ایک غصہ بھی ہے جو 30 فیصد تک فالج کی وجوہ بنتے ہیں، شدید غصے کے ایک گھنٹے بعد تک فالج کا حملہ ہوسکتا ہے، اس طرح جذباتی احساسات بھی اس مرض کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

دوسری جانب سخت جسمانی ورزش اور محنت سے دماغ کے اندرجریانِ خون کا خطرہ بہت حد تک بڑھ سکتا ہے لیکن اس کا خطرہ خواتین میں زیادہ ہوسکتا ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اپنے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھیں اور غم و غصے کی شدید کیفیات سے دور رہیں۔

The post ’غصے کی کیفیت موذی مرض میں مبتلا کرسکتی ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dmESzW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو