پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تصاویر میں اداکارہ نے اسکن اور مہرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
منشا پاشا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شادی کا سیزن لکھا، اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اس سے قبل مناشا پاشا اور شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جنید خان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ منشا پاشا نے پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں اداکارہ کے ہمراہ اداکار جنید خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر رواں برس اپریل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
اداکارہ نے شادی کے موقع پر گولڈن رنک کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ جبران ناصر نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا تھا۔
منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔
اس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
The post منشا پاشا انسٹاگرام پر چھا گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3pqc7Jv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box