اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
سپریم کورٹ کے وکیل رائے محمد کھرل نے درخواست دائر کی اس کے علاوہ رائے نواز کھرل نے رانا شمیم توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی بھی درخواست دائر کردی ہے۔
دو الگ الگ درخواستوں میں کہاگیاہے کہ رانا شمیم مسلم لیگ(ن) سندھ کے عہدیدار رہے،ن لیگ نے برسر اقتدار آنے ہی رانا شمیم کو بطور چیف جج گلگت بلتستان تعینات کیا،خدشہ ہے کہ رانا شمیم دوبارہ بیرون ملک فرار نہ ہوجائیں،استدعا ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔
The post سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2254792/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box