تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 15 January 2022

گینگ ریپ کا اشتہاری ملزم 6 سال بعد گرفتار

پنجاب پولیس نے 6 سال سے روپوش گینگ ریپ میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے واپس آنے والے اشتہاری ملزم شجر حسین کو وطن واپسی پر گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم گینگ ریپ مقدمے میں نامزد ہے، جس نے گوجرانوالہ میں 6 سال قبل طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم طالبہ کو زیادتی کے بعد بیرون ملک میں روپوش تھا، جس کی گرفتاری کے لیے کوشش بھی کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کو سی آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

The post گینگ ریپ کا اشتہاری ملزم 6 سال بعد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2271826/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو