تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 January 2022

نسلہ ٹاور کیس؛ ایس بی سی اے افسران کا بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط

 کراچی: نسلہ ٹاور کیس کی تفتیش میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے  افسران کی بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجے گئے خط میں نسلہ ٹاور میں ملوث افسران کے نام اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے کے شامل تفتیش افسروں کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور کیس؛ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے چھاپے

ذرائع کے مطابق درجنوں افسران کی ممکنہ بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنانے کے لیے ایف آئی اے کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کی بھی شامت آگئی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نسلہ ٹاور کی  منظوری دینے والے افسران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کی روشنی میں افسران کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ باقی مفرور یا روپوش ہیں۔.

 

The post نسلہ ٹاور کیس؛ ایس بی سی اے افسران کا بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایف آئی اے کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2266539/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو