راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شاہراہ قراقرم کے حوالے سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم ریلیز کردی۔
شاہراہ قراقرم کے حوالے سے بنائی جانے جانے والی خصوصی دستاویزی فلم کو ’ویئرمین اینڈ ماؤنٹینز میٹ‘ (جہاں آدمی اور پہاڑ کی ملاقات ہوئی) کا نام دیا گیا ہے۔
یہ فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن‘ (ڈبلیو ایف او) کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جسے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) پر نشر کیا جائے گا۔
اس فلم میں شاہ قراقرم کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو خصوصی طور پر خراجِ عقیدت اور سلام پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے ابتدا میں ’قراقرم ہائی وے‘ کے اطراف کے مناظر دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سطح سمندر سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں کے درمیان اس شاہراہ کی تعمیر پاک چین دوستی کی وجہ سے ممکن ہوسکی جو 1966 میں شروع ہوئی اور بیس سال کے طویل عرصے بعد 1986 میں مکمل ہوئی۔ شاہراہ قراقرم کی تعمیر میں 810 پاکستانیوں اور 82 چینی باشندوں نے جانوں کا نذرانہ بی پیش کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=SliHOBs_Cag
The post شاہراہ قراقرم کی تعمیر پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ریلیز appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2266112/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box