تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 January 2022

عمران طاہر کا جادو چل گیا، کوئٹہ سے فتح چھین لی

عمران طاہر نے جادوئی گیندوں سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ تین اہم وکٹیں لے کر کوئٹہ سے فتح چھین لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6رنز سے شکست کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

سلطان کے 175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 168 رنز ڈھیر ہو گئی۔ افتخار احمد کی 13 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو محض 29 کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں ان فارم اوپنرز احسان علی 24 اور ول سمیڈ 3 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان دونوں کو خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔

اس موقع پر انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ےہوئے 68 رنز کی شراکت قائم کرکے دفاعی چیمپئن کے آگے مزاحمت کی کوشش کی تاہم بین ڈکٹ کے 32 گیندوں پر 47 رنز پر پویلین واپس پہنچنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدیں دم توڑنے لگیں اور یکے بعد دیگرے مزید تین کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان سرفراز احمد 21، عاشر قریشی صفر اور محمد نواز ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ وہ موقع تھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری چار اوور ز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے۔ایسے میں افتخار احمد نے عمران سینئر کے ایک اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 13 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جیمز فالکنراور سہیل تنویر بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور بالترتیب 18 اور 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ نے اور ڈیوڈ ویلے نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Image

 اس سے قبل کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اننگز کے آغاز میں ہی سلطانز کو کپتان محمد رضوان کا نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد اوپنر شان مسعود نے صہیب مقصود کے ساتھ مل کر محتاط انداز میں باری کو آگے بڑھایا اور 50 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو دباؤ سے نکالا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے لاٹھی چارج شروع کیا اور گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیل کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے بولرز کی خوب جم کر پٹائی کی اور 58 گیندوں پر 88 رنز کی شانداری باری کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ صہیب مقصود، رائلی روسو بھی 21،21رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اختتامی اوورز میں ٹم ڈیوڈ نے 28 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کی جانب سے محمدحسنین نے 2 اور جیمز فالکنر نےایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ میں آج دو وکٹ کیپر کپتان آمنے سامنے ہیں، سلطانز شاندار فارم میں ہے دو میچ کھیلے اور دونوں میں ہی کامیابی حاصل کی جب کہ گلیڈی ایٹرز کا بھی جیت کا کھاتا کھل چکا ہے۔

کوئٹہ اور ملتان کے اب تک 7 مقابلے ہوئے ہوئے ہیں جس میں 4کوئٹہ اور3 ملتان نےجیتے ہیں۔

پہلےبیٹنگ میں سلطانز نے 2 اور گلیڈی ایٹرز نے ایک کامیابی سمیٹی، دوسری بیٹنگ میں کوئٹہ کا پلڑا بھاری رہا جس نے تین بار میدان مارا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dYqAlnFVI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو