مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر مکمل اتفاق ہے مگر میں کوئی ولی نہیں کہ اس کی تاریخ بتادوں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر مکمل اتفاق ہے، کامیابی ناکامی کا اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، میں کوئی ولی نہیں کہ عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ بتادوں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں بیروزگاری نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، کرپشن عام ہے، بائیس کروڑ عوام نے حکومت کے جانے کا سگنل دیدیا ہے، عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریںگے۔
ن لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور پی پی پی اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، قوم ہاتھ اٹھا کر اس حکومت سے نجات کی دعائیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قرب وجوار میں جو بھی ملک ہیں چاہے وہ ایران ہوں یا دیگر ممالک ان سے اچھے تعلقات ہمارے حق میں ہیں، میں ایک بار پھر اپنے موقف کو دہراتا ہوں کہ نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ن لیگ اور بی این پی مینگل پی ٹی ایم کا حصہ ہیں، ملاقات میں عدم اعتماد پر جو اصولی فیصلہ ہے اس کےہوم ورک پر گفتگو کی اور بلوچستان کے سیاسی و معاشی حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہمیشہ گو اینڈ ٹیک ہوتا ہے ہم سیاستدان خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں۔
اس موقع پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ عدم اعتماد کے حوالے سے ہوم ورک تقریباْ مکمل ہوچکا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GcEgC02
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box