وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کےسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن سےملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپر وسیع مشاورت کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک روس تعلقات میں وسعت کیلئے دونوں رہنما پرُعزم ہیں تعلقات وقت کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ترہوں گے دوطرفہ تعلقات کامثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا۔
وزیراعظم نے روس کیساتھ کثیرالجہتی اور طویل المدتی تعلقات کےعزم کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران پرسنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نےفلیگ شپ اقتصادی منصوبےکی اہمیت کا اعادہ کیا اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں توانائی سےمتعلق منصوبوں پرتعاون پربھی بات کی گئی۔ وزیراعظم نےافغانستان میں اقتصادی بحران کو روکنےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحکم، پرامن افغانستان کیلئےعالمی برادری کیساتھ مل کر کام کریں گے۔
وزیراعظم نےایس سی اوسمیت مختلف فورمز پر پاک روس ہم آہنگی پر زور دیا۔ وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پرروشنی ڈالی اور مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوبھی اجاگرکیا جب کہ روس اور یوکرین کی تازہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے سفارت کاری سےفوجی تنازعےکو ٹالا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان نے زوردیاکہ تنازع کسی کےمفاد میں نہیں ترقی پذیرممالک ہمیشہ تنازعات میں معاشی طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں تنازعات کو مذاکرات اور سفارتکاری سےحل کیا جانا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے انتہاپسندی اوراسلاموفوبیاکےبڑھتےرجحانات پراظہارتشویش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور بقائےباہمی کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اورمذاہب کااحترام امن وہم آہنگی کیلئے ناگزیر ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Wq6eaEz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box