اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ انکوائری کمیشن تشکیل دینے اورکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تازہ رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت عالمی میڈیا اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دے اور سلامتی کونسل بھارت کو 5 اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے جہاں اسٹرٹیجک اور کمرشل مفادات کی خاطر انسانی حقوق اصولوں کی پامالی جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام پر قابض افواج مظالم اٹھا رہی ہیں، طاقت ریاستیں دہائیوں سے بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین بچے قابض افواج کے مظالم کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی سرپرستی میں اسلامو فوبیا اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فنڈز کے وعدے پورے نہیں ہوئے تاہم سوشو اکنامکس چیلجز کے باوجود حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا قانون پارلیمٹ سے پاس کروایا ہے، تشدد اور استحصال کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے انسداد ہراسانی اور اینٹی ریپ کے حوالے سے قانون سازی کی۔
شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں انسانی حقوق پر پہلا نیشنل ایکشن پلان لانچ کیا، صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے عدم مساوات کے خاتمے کیلئے اصلاحات شہریوں کو مفت ہیلتھ کیئریر کی فراہمی پر اقدامات کیے ہیں کے ساتھ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں، قابض فوج کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہی ہے، بھارت 40 لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسایل جاری کر چکا، نئی دہلی کےیہ اقدامات کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہے، بی جے پی حکومت ہندوتواکشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
The post اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن تشکیل دے، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2291450/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box