تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 February 2022

موبائل میں مصروف نوجوان خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا

موبائل فون آج کے دور میں ہر کسی کی ضرورت سے زیادہ مجبوری بن کر رہ گیا ہے اور بعض اوقات کچھ لوگوں کے کے لیے یہ جان لیوا بن جاتا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈٰیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح موبائل فون میں مگن نوجوان حادثے کا شکار ہوگیا۔

نوجوان موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے پیدل چل رہا ہے۔ اسے علم نہیں ہوتا کہ آگے کیا آ رہا ہے۔ وہ اسٹور کے کھلے ہول میں جا گرتا ہے لیکن زمین کے بجائے گتے کے ڈبوں پر گرنے سے کی وجہ سے وہ زخمی نہیں ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SECRET MAG (@secretmagoff)

ایسا ہی ایک واقعہ لندن میں پیش آیا تھا جہاں ایک نابالغ لڑکی موبائل چلاتے ہوئے اتنی مصروف تھی کہ سڑک پر بس نے اس کی جان لے لی تھی۔

یہ ہولناک حادثہ برطانیہ کے علاقے واٹ وچ میں گزشتہ ماہ پیش آیا تھا۔ غم زدہ والدین نے دیگر افراد کو تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح اپنی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

سیان الیس نامی طالبہ اپنے اسکول سے گھر کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک یہ خطرناک حادثہ پیش آیا۔ وہ موبائل چلاتے ہوئے اس قدر مصروف ہوئی کہ اسے سامنے سے آنے والی بس پر دہان نہیں گیا۔ بدقسمتی سے وہ بس کے نیچے آکر ماری گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PpN2rd1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو