پراجیکٹ ڈیولپر نے اعلان کیا ہے کہ فلوریڈا کے ساحل سنی آئیلیس بیچ پررٹز کارلٹن میں ایک پینٹ ہاؤس 21 ملین ڈالر میں فروخت ہو گیا ہے۔
ڈیولپر کے مطابق مذکورہ پینٹ ہاؤس 52 منزلہ کنڈومینیم ٹاور کی 51ویں منزل کے پورے رقبے پر بنا ہوا ہے۔
اس پینٹ ہاؤس کا کل رقبہ 10 ہزار مربع فٹ سے زائد ہے جس میں تعمیر شدہ رقبہ 7760 مربع فٹ پر محیط ہے جس میں 4 بیڈرومز، اسٹاف کوارٹر، 6 سے زائد باتھ روم، ایک بڑا کمرا، ایک لیونگ روم، ایک فیملی روم کے علاوہ ایک وسیع اور جدیدکچن شامل ہے جہاں سے اطراف کا دلفریب نظارہ کیا جاسکے گا، صرف یہی نہیں پینٹ ہاؤس میں ایک جم اور ہوم تھیٹر بھی ہے۔
اس پراجیکٹ کے بنانے والے فارچیون انٹرنیشنل گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر ایڈگارڈو ڈیفورٹونا کے مطابق یہ جدید ترین پینٹ ہاؤس یہاں کے مکینوں کو پوری ساحلی پٹی سمیت میامی شہر کا 360 ڈگری کے ساتھ سحرانگیز نظارہ دکھائے گا۔
اس پینٹ ہاؤس اپارٹمنٹ کا تقریبا 3 ہزار مربع فٹ حصہ کھلا ہوا ہے جس میں ایک سمر کچن، ایک پرائیویٹ پولیس اور ایک نجی باغیچہ بھی شامل ہے۔
ڈیولپر نے خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم اتنا ضرور بتایا ہے کہ خریدار کا تعلق امریکا سے ہی ہے اور اس لین دین کا ابھی عوامی ریکارڈ میں اندراج ہونا باقی ہے۔
جس ٹاور میں یہ لگژری پینٹ ہاؤس ہے اس کی 33ویں منزل پر ایک نجی کلب، رہائشی مہمانوں کے لیے 8 پرائیویٹ سویٹ، ایک رستوران اور بار، 2 پول ڈیل، بچوں کے لیے ایک کلب، ایک مکمل سروس اسپا، ایک فٹنس سینٹر، فلاح وبہبود کے ایک مرکز سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p7mW4Bs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box