پاکستان شوبز انڈسٹری کے انتہائی معروف اداکار فواد خان اور مہوش حیات مارول کی معروف کامک سیریز میں اہم کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔
فواد خان اور مہوش حیات پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو انتہائی معروف نام ہیں جو لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکے ہیں اور اب تسخیر کرنے جارہے ہیں ہالی ووڈ کو۔
مارول نیوز نامی ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور مہوش حیات مرکزی کردار سُپر ہیرو “کمالا خان” کے دادا حسن، اور دادی عائشہ کا کردار نبھائیں گے، دونوں اداکار دادا اور دادی کے روپ میں ماضی کے ایک منظر میں جلوہ گر ہوں گے۔۔
EXCLUSIVE: Fawad Khan and Mehwish Hayat will be playing Hasan and Aisha, Kamala Khan’s great-grandparents, in a flashback scene in #MsMarvel. pic.twitter.com/JjhaF987Il
— Ms. Marvel News (@MsMarvelNews) February 20, 2022
منی کامک سیریز پر مبنی مِس مارول، مارول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی ٹی وی ہے جسے بشا علی نے تخلیق کیا ہے، مذکورہ سیریز رواں برس اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر ریلیز کی جائے گی۔
مارول نے’مس مارول‘ کا مختصر ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔
سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالہ خان‘ نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی کا مرکزی کردار نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلمان دکھایا گیا ہے۔
مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی کردار کا پس منظر بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ ٹیزر میں مسلمان نماز پڑھتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔
اس سیریز میں کمالا خان کا مرکزی کردار ایمان ویلانی ادا کر رہی ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں ارامس نائٹ، ساگر شیخ، رِش شاہ، زینوبیا شروف، موہن کپور، میٹ لِنٹز، یاسمین فلیچر، لائتھ ناکی، اظہر عثمانٹراوانیہ اسپرنگر، اور نمرہ بُچہ شامل ہیں۔
اس فلم کو عادل العربی، بلال فلاح، میرا مینن اور شرمین عبید چنائے نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kbETzMP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box