تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 22 February 2022

ویکسین سے انکار کرنے والوں کیلیے انوکھا قانون

یوگنڈا میں حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں سے نمٹنے کے لیے انوکھا قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والے شہری پر جرمانہ کی رقم عائد ہوگی جب کہ رقم ادا نہ کرنے پر اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ اس قانون کے لیے پارلیمنٹ میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر صحت جین روتھ ایسینگ نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ یہ قانون جرائم پر قابو پانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے، ویکسین متعارف کرانے کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی جاتی ہے، اگر آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ فلاں فلاں شہری کو ویکسین کی ضرورت ہے تو اسے فوری لگوائیں۔

مشرقی افریقی ملک میں ایک سال قبل ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا لیکن 45 ملین کی آبادی میں سے صرف 16 ملین لوگوں کی ہی ویکسین لگائی جا سکی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی پبلک ہیلتھ (ترمیمی) بل 2021 سے متعلق غور و فکر کر رہی ہے تاکہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کو لازمی قرار دیا جا سکے۔

اگر پالیمنٹ سے قانون پاس ہو جاتا ہے تو ان لوگوں 1139 ڈالرز بطور جرمانہ ادا کرنے ہوں گے جو ویکسی نیشن سے انکار کرتے ہیں۔

یوگنڈا پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا کہ تجویز کے مطابق جو لوگ COVID-19 کے خلاف ویکسین نہیں کروائیں گے انہیں 4 ملین شلنگ جرمانہ یا چھ ماہ کی جیل کی سزا دی جائے گی۔

لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس قانون کی تیاری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں کب پیش کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uDqtWMc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو