اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے 13 منحرف ارکان کے شوکاز نوٹس پر دستخط کر دیے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں منحرف ارکان کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کرنے کے ساتھ ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔
شوکاز نوٹس کے مطابق 7 روز تک جواب نہ دینے اور واپس نہ آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
The post پی ٹی آئی کے 13 منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2299265/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box