راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلمات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تلاش کیا تھا جہاں فائرنگ کے شدید فائرنگ کے دوران 2 سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے باعث نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق اور اورکزئی کے رہائشی 21 سالہ سپاہی کامران نے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری بھی شہید ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت الہام،عصمت اور بہادر کے نام سے ہوئی ہے۔
The post باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2300446/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box