تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 March 2022

رمضان المبارک میں ’عمرہ‘ کرنے والوں کیلیے خوشخبری

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ اتوار سے رمضان المبارک میں عمرہ اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

مقامی ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ درخواست گزار ’توکلنا اور اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت نے مکہ مکرمہ کے حرم شریف کے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اگر پروگرام میں تبدیلی کا ارادہ ہو تو اجازت نامہ منسوخ کروانا ضروری ہے۔

اجازت نامہ منسوخ کرانے پر کسی دوسرے شخص کو عمرے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔

اسی ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلیے بھی اجازت نامے کی شرط منسوخ کردی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کرنے کیلیے توکلنا پر اکتفا کیا جائیگا۔

وزارت نے بتایا کہ عمرہ اور روضہ رسول ﷺ میں پیشگی اجازت نامہ زائرین کو منظم کرنے اور بھیڑ سے بچنے کیلیے ہے۔

واضح رہے کہ توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ حرم مکہ اور مسجد نبوی میں کس دن اور کس وقت زیادہ رش ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3JVjBWb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو