تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 8 March 2022

کون خطرناک ہوگا؟ آصف زرداری کا عمران خان کو چیلنج

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں پر نکلیں! دیکھتے ہیں کون زیادہ خطرناک ہوگا۔

ڈی چوک اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو باہر نکالنے کا وقت آ گیا ہے سب جماعتیں مل کر’’مائنس سلیکٹڈ‘‘کریں گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو رہنے دیا تو آنےوالی نسلیں اور عوا مہمیں معاف نہیں کریں گے میں بہت جلد عمران خان کو باہر نکالوں گا جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر اسے نکالیں گے۔

سابق صدر نے وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتا ہےسڑکوں پر آگیا تو بہت خطرناک ہوں گا میں کہتاہوں تم آؤ تو صحیح پھر دیکھیں گےکون خطرناک ہےکون نہیں!

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےجیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہیں دیکھ کر میرا دل بہت خوش ہوتاہے جیالوں کا بلاول سے پیار دیکھ کردل خوش ہوتاہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yRQXuCV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو