کراچی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کی جھپی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران بابر اعظم نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان کی شاندار شراکت کے بعد محمد رضوان شاندار سنچری اسکور کرکے میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔
محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور میچ کے ڈرا پر جہاں شائقین کرکٹ خوش ہوئے وہیں بابراعظم بھی محمد رضوان کو پر جوش انداز میں گلے لگائے بنا نہ رہ سکے۔
This duo
#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/PtRGXqsxXl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
ویڈیو میں رضوان اور کپتان بابر کو خوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتاہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دونوں کی جوڑی کو سراہا۔
ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھپی جو سب کچھ ٹھیک کرسکتی ہے۔
The hug that can literally heal everything!#PAKvAUS | #BabarAzam | #Cricket pic.twitter.com/iJfPBybmNR
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) March 16, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ہمراہ کپتان کی چند تصاویر بھی زیر گردش رہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریف ٹیم بابر اعظم کو شاندار کارکردگی پر داد دے رہی ہے۔
Love this photo (credit: PCB)#PAKvAUS pic.twitter.com/7667LJWfV0
— Andrew McGlashan (@andymcg_cricket) March 16, 2022
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OAzoG0t
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box