سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں 196 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی، پی ٹی آئی کے 22 منحرف اراکین بھی شامل تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں 196 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی ان میں پی ٹی آئی کجے 22 منحرف اراکین بھی شامل تھے۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، اختر مینگل ودیگر اپوزیشن رہنماؤں نے خطاب کیا اور کہا کہ شکست عمران خان کا مقدر ہے، ہمیں 1963 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں عامر لیاقت، فرخ چوہدری، راجا ریاض، نواب شیر وسیر، جویرہ ظفر، باسط بخاری، نور عالم، رمیش کمار، امجد کھوسہ، افضل ڈھانڈلہ بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ رانا نون قاسم، عامر گوپانگ، باسط سلطان بخاری بھی موجود تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XAmYKb1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box