تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 20 March 2022

شان شاہد وزیر اعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

پاکستان کے فلم اسٹار شان شاہد وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے لیے پیغام لکھا۔

شان شاہد نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیں بدعنوانوں کے خلاف آواز اٹھانے کے خوف سے نجات دلائی ہے، انہوں نے ہمیں ایک ایسی آواز دی جو کرپٹ لوگوں سے سوال کرتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیں ماضی کی غلامی کی نیند سے بیدار کر دیا، عمران خان نے وہ امید ہیں جو ہم سب اپنے دلوں میں رکھتے ہیں، وہ (اپوزیشن) تم سے لڑتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ ہم سب تم ہی ہیں۔

گزشتہ سال شان شاہد نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے اقدامات پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

شان شاہد نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے لیے لکھا تھا کہ ہمیں ہمیشہ یقین تھا کہ یہ دن آئے گا جب ہم فخر، اقدار اور اپنی ثقافتی طاقت کو صحیح راستے پر واپس لانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ملکی تشخص، تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا جس میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اصولی منظوری دی گئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z6viSet
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو