بھارت میں دلہے کو جھومتا دیکھ کر دلہن طیش میں آگئی اور مارے غصے کے شادی سے انکار کرکے باراتیوں کو خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور کردیا۔
بھارت ایسا انوکھا ملک ہے جہاں آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کو سن اور پڑھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں کبھی باراتیں واپس لوٹا دی جاتی ہیں، تو کبھی دولہا اور اس کے گھر والے اپنی مانگیں پوری نہ ہونے پر بھری محفل سے بارات واپس لے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انوکھا ایک بار پھر بھارت میں ہوا ہے۔
یہ واقعہ ہے بھارتی ضلع شمبھو گنج بلاک کے گاؤں ماجھگئی کا جہاں دلہن نے اپنے دولہا کو ناچتے دیکھ کر ایسا غصہ کیا کہ پھر باراتیوں کو وہاں ٹکنے کی جرات نہ ہوسکی اور وہ نامراد واپس چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویدپور پنچایت کے ماجھگئی گاؤں کے پرکاش منڈل کے بیٹے سوربھ کمار کی شادی ضلع کے ہی بانکا سموکھیا موڈ گاؤں کے جنک منڈل کی بیٹی سے طے ہوئی تھی۔
مقررہ تاریخ پر دولہا اپنے سپنوں کی رانی کو بیاہ کر گھر لانے کیلیے باراتیوں کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ بارات لیکر منڈپ پہنچا تو اس کی ایک حرکت نے اس کے ارمانوں کو خاک میں ملا دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ جب بارات منڈپ پہنچی اور ہندو روایت کے مطابق دلہن کے دولہا کو مالا پہنانے کا موقع آیا تو اسے اس موقع پر جھومتا دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ اس موقع پر دلہن نے تو شادی سے انکار کیا جب کہ لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں نے بھی دلہا سمیت باراتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ دلہن والوں کا غصہ دیکھ کر باراتیوں نے دولہا سمیت وہاں سے فرار ہونے میں ہی عافیت جانی۔
جب دولہا اور باراتی رفوچکر ہوئے تو بینڈ باجے والوں کا کیا کام تھا وہ بھی وہاں سے اپنی بھرپور کمائی نہ ہونے کا افسوس کرتے ہوئے رخصت ہوگئے جب کہ شادی میں شریک دیگر مہمانوں نے بھی اپنے گھر کی راہ لی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے علاقے تامل ناڈو میں دولہا نے اپنی دلہن کو اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا تھا جس کا دلہن نے بھی کرارا جواب دیا تھا۔
مزید پڑھیں: دولہا کے تھپڑ پر دلہن کا کرارا جواب!
دولہا کے تھپڑ کے جواب میں دلہن نے اس سے شادی منسوخ کرکے طے شدہ روز اپنے کزن سے ساتھ شادی کرلی جس پر دلہا نے بھی شادی پر اپنی جانب سے خرچ کیے جانے والے لاکھوں روپے کا دلہن والوں سے واپسی کا مطالبہ کردیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/LQ9T1u4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box