لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں کارروائی کرکے بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے چار انسانی اسمگلر گرفتار ہوئے جن سے لاکھوں روپے اور پاسپورٹ بر آمد کرلیے گئے۔ بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دینے والے انسانی اسمگلر عدیل جاوید کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 24 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلر محمد عمران کو جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضہ سے 8 پاسپورٹ بر آمد ہوئے۔ اسی طرح مزید دو انسانی اسمگلروں محمد سلیم اور ارشد مرزا بھی پکڑا گیا۔
ملزموں کے قبضہ سے جعلی ویزے لگے پاسپورٹ بر آمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے نے چاروں ملزموں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے الزامات تحت مقدمات درج کر لیے۔
The post بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے چار انسانی اسمگلر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2302191/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box