پاکستانی اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
اداکار و میزبان یاسر حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ اقرا عزیز اور بیٹے کبیر حسین کی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
اقرا کی جانب سے بنائی گئی سیلفیز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں ماں اور بیٹا گاڑی میں موجود کہیں جا رہے ہیں۔
تصاویر میں اقرا عزیز کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ننھے کبیر حسین بھی مسکرا رہے ہیں۔
یاسر حسین نے اقرا عزیز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان تصویریوں کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرا گنجو۔‘
کبیر کی حسین کی یہ نئی تصویریں انٹرنیٹ صارفین کو خوب بھا گئی ہیں، اقرا عزیز اور یاسر حسین کے مداح ان تصویروں کے کمنٹ باکس میں کبیر حسین کو خوب دعائیں دے رہے ہیں اور تعریفیں کر رہے ہیں۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں گزشتہ برس 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9kDbZOh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box