تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 23 March 2022

پی ڈی ایم لانگ مارچ وجلسہ، پی پی کو دعوت نہیں ملی

حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ اور جلسے میں شرکت کے لیے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی کو دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔

مصدقہ ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اب تک پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور جلسے میں شرکت کیلیے دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے، دعوت نامہ ملنے کے بعد پی پی قیادت اس بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے شرکت کا دعوت نامہ ملا تو لانگ مارچ وجلسے میں قیادت اور وفد کی شرکت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے تاحال پی ڈی ایم میں واپسی کیلیے نہیں کہا اور حکومت مخالف تحریک میں پیپلز پارٹی پی ڈی ایم نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی پی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اختلافات موجود ہیں، پارٹی میں ایک موقف یہ بھی ہے کہ پیپلزپارٹی اپنا ملک گیر لانگ مارچ کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لانگ مارچ کے خدوخیال بیان کیے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 23 مارچ کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے اور 25مارچ کوقافلےاسلام آبادمیں داخل ہوں گے اوآئی سی اجلاس کےلیےآئےمہمان ہمارےلیےمعزز ہیں اس لیے انہیں کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہیے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کوکل دعوت دینےکیلئےجاؤں گا ہماراحکومت کےجلسےسےکوئی مقابلہ نہیں ہے ہم کئی ماہ پہلے ہی 23 مارچ کی تاریخ کا اعلان کرچکے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/r7i1IqG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو