بھارت کے شہر بنگلور میں خاتون کی دوران ورزش موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگئی ہے۔
یہ واقعہ ہے بنگلور کے علاقے ملیش پالیا میں واقع ایک جم کا جہاں 44 سالہ ونے کماری نامی خاتون اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ورزش کے لیے پہنچی لیکن یہ ورزش اس کی زندگی کی آخری ورزش ثابت ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 44 سالہ ونے کماری جم میں ورزش کررہی ہوتی ہے کہ ورزش کرتے کرتے اچانک گر پڑی۔
خاتون کے گرتے ہی جم میں موجود لوگ اس کی مدد کیلیے پہنچے لیکن اس وقت تک مذکورہ خاتون انتقال کرچکی تھی، اس تمام منظر کو جم میں لگے سی سی ٹی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا اور یہی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دوران ورزش موت کا شکار خاتون ونے کماری آئی ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے اور جمعے کی رات نائٹ شفٹ کرکے وہ جم پہنچی تھی جہاں سے وہ واپس اپنے گھر نہ پہنچ سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ ورزش ایک صحت مند مشغلہ ہے اور ڈاکٹرز بھی صحت مند رہنے کیلیے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات طبی مسائل کے باعث بھی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5OS7xRn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box