کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ اعوان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں علیشبہ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ عائزہ اعوان نے ٹک ٹاک پر اپنی دلچسپ ویڈیوز شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
مزاحیہ ویڈیو میں عائزہ اعوان کہتی ہیں کہ ’سر میرے کزن کی شادی ہے مجھے دس دن کی چھٹی چاہیے۔‘
اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا کزن کی شادی میں دس دن کی چھٹی کس لیے؟ اس پر اداکارہ شرماتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’سر کزن کی شادی مجھ سے ہے۔‘
@aiza_awanofficial #aizaawan #foryou #viral ♬ original sound – Aiza Awan Official
عائزہ اعوان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیوز شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ٹک ٹاک صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں ٹک ٹاک صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ اعوان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں نور الحسن (یاسر) کی اہلیہ علیشبہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔
یہ نہ تھی ہماری قسمت میں حرا مانی (منتہا) اور منیب بٹ (ایان) کا کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے کو پیر سے جمرات رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cKV3jbk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box