قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے میں شکست کی وجوہات بتا دیں۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میری وکٹ گرنے سے میچ سےگرفت چھوٹ گئی بیک ٹو بیک وکٹیں گرنےکی وجہ سےکم بیک نہ کرسکے۔
کپتان نے کہا کہ ہمارے کے خلاف تھوڑے رنز زیادہ ہو گئے تھے نوجوانوں کو موقع دیا تھا انہوں نے اچھا پرفارم کیا۔
بابراعظم نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور اگلے میچ میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے آج ہونے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔
امام الحق کی سنچری رائیگاں، پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست
پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 88 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
امام الحق کی 103 رنز کی اننگز بھی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، کپتان بابر اعظم 57 رنز کے ساتھ نمایاں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CLan9Nk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box