تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 March 2022

حبا بخاری نے اپنا مزاحیہ واقعہ شیئر کردیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے زندگی پیش آئے مزاحیہ واقعے سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے گزشتہ دنوں پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی تھی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی جگہ جانے کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کرتیں بلکہ وہ جس لباس میں گھر میں ہوتی ہیں اسی میں چلی جاتی ہیں۔

حبا نے مزاحیہ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی کزن کی شادی تھی مگر وہ شوٹنگ کی وجہ سے نہیں جاسکی تھیں لیکن جب وہ اپنی والدہ کو لینے کے لیے کزن کے گھر میں پہنچی تو اس وقت انہوں نے پاجاما اور سلیپرز پہنی ہوئی تھی اور ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی اور اسی لباس میں وہ گھر میں منعقدہ شادی کی تقریب میں چلی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

حبا کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عفت عمر، صبا حمید، عثمان پیرزادہ ودیگر نمایاں ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tZ6ui0o
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو