اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کے لیے وزارت پارلیمانی امور، وزارت ہاؤسنگ اور ادارہ شماریات کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا ہے، حکام نے زور دیا ہے کہ مردم شماری کے نتائج بروقت ملنے سے نئی حلقہ بندیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری ہونے کے بعد نئے سرے حلقہ بندیاں کروانا آئینی طور پر لازم ہے، حلقہ بندیاں کرنے میں 4 سے ساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ووٹر لسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کی بروقت فراہمی کے لیے 2 مراسلے لکھ چکے ہیں اور ادارہ شماریات کی طرف ساتویں مردم شماری کے ابتدائی نتائج 31 دسمبر 2022 تک حوالے کرنے کو کہا گیا تھا جبکہ حتمی نتائج کے لیے فروری 2023 تک کا وقت دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مدت 12 اگست 2023کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی مدت 14 اگست 2023کو پوری ہوجائے گی جس کے بعد ساتویں مردم شماری کا آغاز یکم اگست 2022 سے ہوگا۔
The post الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2316872/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box