متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے حمزہ شہباز کا اعلان کر دیا۔
ن لیگی رہنما رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے متحدہ اپوزیشن نے اعلان کردیا ہے ہمارےساتھ اور بھی گروپ ہیں الیکشن والے دن سرپرائز دیں گے۔
رانامشہود نے کہا کہ عثمان بزدار جیسے بھی تھا اس کا ایک گروپ تھا بڑی تعدادمیں ناراض پی ٹی آئی لوگوں کا رابطہ ہے ہماری تعدادزیادہ ہےحمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائیں گے۔
دوسری جانب جمعے کے روز وزارت اعلیٰ کیلیے حکومتی امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے چھینہ گروپ کے 14 اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی اور وزارت اعلیٰ کیلیے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا۔
چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں غضنفرعباس، چھینہ عامر، عنایت شاہانی، علی رضا خاکوانی اعجاز سلطان بندیشہ، محمد احسن، گلریز افضل، خواجہ داؤد، سردارمحی الدین کھوسہ، کرنل غضنفرعباس شاہ، تیمورعلی لالی، سردار شہاب الدین، فیصل فاروق، اعجاز خان، غلام علی، اصغر خان بھی شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/m4HdRwr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box