تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 26 April 2022

گووندا کا امیتابھ بچن سے متعلق انکشاف

بالی وڈ فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے مشہور گووندا نے میگا اسٹار امیتابھ بچن سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارت میڈیا کے مطابق گووندا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم ”بڑے میاں چھوٹے میاں“ میں ایک گانے کی شوٹنگ سے قبل امیتابھ بچن نے مجھے تھپڑ جڑ دینے کی دھمکی دی۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے گووندا نے کہا کہ امتیابھ بچن چاہتے تھے کہ فلم باکس آفس پر دھوم مچائے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگر فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو میں تمہیں تھپڑ ماروں گا۔

گووندا نے بتایا کہ میں اس دھمکی سے خوفزدہ ہوگیا تھا اور شوٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ گووندا کا خیال تھا کہ فلم کا یہ گانا کسی کو پسند نہیں آئے گا۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس کے بعد ٹیم نے فیصلہ کیا کہ جب تک فلم کے لیے کوئی اچھا گانا نہیں مل جاتا شوٹنگ نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ مشہور زمانہ فلم ”بڑے میاں چھوٹے میاں“ میں گووندا اور امیتابھ بچن نے لاجواب اداکاری کی جو سُپر ہٹ ثابت ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DexObiB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو