تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 20 April 2022

”پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ایک ہی ہیں“

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ایک ہی ہیں۔

طاہر القادری نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو ٹیلی فون کیا۔ طاہر القادری نے چوہدری پرویز الہٰی کی خیریت بھی دریافت کی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا مل جاتی تو پنجاب اسمبلی میں یہ واقعہ پیش نہ آتا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کیپٹن (ر) عثمان کو رہا کر دیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سات سال بعد بھی غیر جانبدارانہ تفتیش نہ ہو سکی، کیپٹن (ر) عثمان کی نگرانی میں ماڈل ٹاؤن آپریشن ہوا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پنجاب اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کے درمیان وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہنگامہ ہوا تھا۔

حکومتی اراکین نے اجلاس منعقد کرنے پر ڈپٹی اسپیکر اسمبلی دوست محمد مزاری پر تشدد کیا تھا کے جواب میں اپوزیشن نے اسپیکر پرویز الٰہی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان عوامی تحریک کے سابق چیئرمین ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GBmzpCX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو