اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ساس (صبا حمید) نے بہو ہالا (ہانیہ عامر) کو جلانے کی دھمکی دے دی۔
گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی 16ویں قسط نشر کی گئی جس میں ساس اپنے بیٹے حمزہ (فرحان سعید) کی اہلیہ (ہالا) کو جلانے کی دھمکی دیتی ہیں۔
’ہالا باورچی خانے میں ناشتہ لینے کے لیے آتی ہیں تو پیچھے سے حمزہ کی والدہ بھی آجاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ واہ سوٹ تو تم نے بہت خوبصورت پہن رکھا ہے، ہمیشہ سوچتی تھی کہ وہ کیسی ساسیں ہوں گی جو بہوؤں کو زندہ جلادیتی ہیں۔‘
’وہ کہتی ہیں کہ بڑے جگرے کا کام ہے لیکن اب سوچتی ہوں کہ میری جیسی مجبور ہوتی ہوں گی، وہ ہالا کا دوپٹہ پکڑ کر کہتی ہیں کہ اگر اسے میں آگ پر رکھ دوں تو ریشمی سوٹ ہے فوراً آگ پکڑ لے گا۔‘
ہالا گھبراتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’پولیس کو فوراً پتہ چل جاتا ہے کہ ساس نے بہو کو جلایا ہے پھر پولیس ان کو پکڑ کر لے جاتی ہے۔‘
اس پر ساس صبا حمید کہتی ہیں کہ ’مجھے دھمکا رہی ہوں، اپنے بیٹے کو تمہاری زندگی سے نکالنے کے لیے میں آخری حد تک جاؤں گی یہ تو ابھی پہلا منصوبہ ہے۔‘
ایک اور سین میں دکھایا گیا ہے کہ صبا حمید ہالا کو دھمکا رہی ہوتی ہیں تو دادی (ثمینہ احمد) ہالا کو آکر وہاں سے لے جاتی ہیں۔
کیا حمزہ کی والدہ ہالا کو قبول کرلیں گی، یا پھر ہالا کی پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی اگلی قسط دیکھنا نہ بھولیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CVeQoDy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box