تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 23 April 2022

سارہ علی خان غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان غصے میں آگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے فوٹو گرافر پر برہمی کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ عمارت سے باہر آرہی ہیں اور ان کے استقبال کے لیے کئی فوٹو گرافرز موجود ہیں۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے فوٹو گرافرز کو ہیلو کہا اور ہاتھ ہلایا اسی لمحے جب فوٹو گرافرز نے ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو اس دوران سارہ کو دھکا لگا۔

فوٹو گرافرز کی اس حرکت پر سارہ غصے میں نظر آئیں اور مزید تصاویر بنوانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں آپ لوگ پھر دھکا دیتے ہو۔‘

اداکارہ جیسے ہی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوئیں تو فوٹو گرافرز آپس میں جھگڑنے لگے کہ انہیں کس نے دھکا دیا۔

خیال رہے کہ سارہ نے اپنی اداکاری کا آغاز آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ 2018 کی رومانوی فلم “کیدارناتھ ” سے کیا تھا۔

اگلی فلم میں سارہ ہدایت کار لکشمن اٹیکر اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی، اس کے علاوہ وہ وکرانت میسی کے ساتھ “گیس لائٹ” میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xTzdLQG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو