تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 April 2022

’آئندہ مجھے فون نہیں کرنا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ کی 26ویں قسط میں عاصم محمود (عمار) کی اہلیہ کنول خان (عائزہ) دوسری شادی کرنے پر شوہر پر برس پڑیں۔

ڈرامہ سیریل انگنا کی کاسٹ میں جاوید شیخ (اظہر) اریبہ حبیب (ابیہا)، عتیقہ اوڈھو (زیبا)، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان (عائزہ)، عاصم محمود (عمار) لائبہ خان، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں عمار کی امریکا میں کی گئی دوسری شادی کا راز فاش ہوگیا، عائزہ کی والدہ (زیبا) کو بھی بیٹی کے شوہر کی دوسری شادی کا پتا چل گیا۔

عمار اہلیہ عائزہ کو فون کرتے ہیں وہ انہیں کھری کھری سنادیتی ہیں۔

عمار عائزہ کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ’عائزہ میری بات سنو، اس پر عائزہ کہتی ہیں کہ مجھے کچھ نہیں سننا ہے، اب کہنے اور سننے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’مر گئی ہے عائزہ، تم نے میرا یقین میرا مان سب کچھ توڑ دیا ہے، اس رشتے کو بھی توڑ دیا ہے تم نے اب تمہارے مزید جھوٹ مجھے نہیں سننے ہیں۔‘

عائزہ شوہر سے فون پر بات کرنے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی ہیں۔

کیا عائزہ عمار سے خلع لے لیں گی یا پھر عمار کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ کی 26ویں قسط روزانہ شام 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YJUiMd8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو