تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 24 April 2022

ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن پر شدید تنقید

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتطامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔

ریاست ڈیلاویئر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امریکا کو تباہ کر رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی اور چوری کی وجہ سے اب ہمارا ملک تباہ ہو رہا ہے، امریکا جہنم میں جا رہا ہے، ہم نے ایسا کچھ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت ایک ایسا صدر ہے جسے بالکل اندازہ نہیں کہ آخر کیا ہو رہا ہے، وہ ہوا سے ہاتھ ہلا رہا ہے، وہ حیرت زدہ ہوکر گھوم رہا ہے اور ایسٹر خرگوش سے آرڈر لے رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن یہ سب کچھ کر رہے ہیں جب کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو تباہ کرنے کے بارے میں بات کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ امریکا میں پیٹرول کی بلند قیمتوں اور ریکارڈ مہنگائی کی ذمہ دار ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nXfDGih
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو