تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 April 2022

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔

ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔

یاد رہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2022 کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اس سے قبل وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے پر برقرار ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک کے لیے ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ly43Ow2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو