تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 19 April 2022

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقررکردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے۔

لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ بدھ 20 اپریل کوشہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے پانچ سوالات پوچھے تھے شہباز شریف نے 2019 میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

The post نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2312721/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو