تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 20 April 2022

لڑکی ٹرین کے نیچے آکر بھی بچ گئی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

ارجنٹائن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے نیچے آگئی اور خوش قسمتی سے زندہ بھی بچ گئی۔

یہ واقعہ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیو نس آئرس کے ریلوے اسٹیشن پر 29 مارچ کو پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس لڑکی ریلوے اسٹیشن پر چکراتے ہوئے چلتی ٹرین کے نیچے آگئی۔

لڑکی کے نیچے گرنے کے بعد ٹرین رک گئی اور ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں اور حکام نے اسے پٹری سے اوپر کھینچا، اس دوران بظاہر وہ صرف معمولی زخمی لگ رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی ریلوے اسٹیشن سے فوراً ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ خطرے سے باہر ہے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی (جس کی شناخت کینڈیلا کے نام سے ہوئی) کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ میں ابھی تک کیسے زندہ ہوں۔ میں اب بھی اس سب کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں، مجھے دوسری زندگی ملی ہے’۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h5PexYU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو