تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 April 2022

مرغی کے گوشت کی من مانی قیمت پر فروخت جاری، انتظامیہ ناکام

 کراچی: شہری انتظامیہ اور کمشنر کراچی مرغی کی سرکاری قیمت میں دگنا اضافہ کرنے کے باوجود نئے نرخ پر بھی عمل درآمد میں بری طرح ناکام ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے مرغی کے گوشت کی قیمت 365روپے کلو مقرر کی تاہم اس قیمت پر تاحال عمل درآمد کے لیے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، شہر بھر میں مرغی کا گوشت بدستور پولٹری فارمرز اور ہول سیلرز پر مشتمل کارٹیل کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مرغی کی فروخت بڑھ گئی۔

گائے کے گوشت میں بیماری کی وجہ سے پہلے ہی صارفین بڑے گوشت پر مرغی کوترجیح دے رہے تھے جس کا فائدہ اٹھاکر مرغی فروشوں نے مرغی 500 روپے کلو تک فروخت کی اور کمشنر کراچی اور شہری انتظامیہ کی جانب سے پولٹری مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی مرغی کی دکانوں پر سرکاری پرائس لسٹ آویزاں نہ ہوسکی۔

شہری پہلے روزے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، مختلف بازاروں میں مرغی کی دکانوں پر گاہکوں کا رش ہے اور مرغی کا گوشت 440سے 460روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں کی اکثریت پرائس کنٹرول یا مہنگائی سے ریلیف ملنے کے بارے میں مایوس دکھائی دیتی ہے۔

The post مرغی کے گوشت کی من مانی قیمت پر فروخت جاری، انتظامیہ ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2305529/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو