نئی دہلی: بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدے دار اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارت میں موجود امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستانی الزامات کی تردید نہیں کی۔ ڈونلڈ لو نے حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت کا دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوران ایک بھارتی صحافی نے ان سے سوال کیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ آپ نے پاکستانی سفیر کو پیغام دیا، عمران خان نے کہا کہ آپ نے پیغام دیا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان مشکل میں ہوگا۔
صحافی نے مزید پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم رہا تو پاکستان کو مشکلات ہوں گی۔ امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے پاکستان کے الزامات پر تردید نہیں کی۔
سوالوں کے جواب میں ڈونلڈ لو نے کہا کہ پاکستان میں صورتِ حال کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان میں آئینی و قانونی عمل کی حمایت اور احترام کریں گے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ لو امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی عہدے دار کا نام بتایا۔ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم نے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدے دار ڈونلڈ لو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈ لو امریکا کا اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا، اللہ کا شکر ہے ملک کے خلاف سازش ناکام ہو گئی، بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا، قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/om2hd0I
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box