اسلام آباد میں پولیس نے لیک ویو پارک کے گیٹ پر تعینات عملے کے ساتھ ہاتھا پائی اور زبردستی گیٹ سے داخل ہونے پر 13 افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہلڑبازی روکنے کے لیے 8 مئی تک صرف فیملیز کو لیک ویو داخلے کی اجازت ہے جس کے پیش نظر فیملیز کے بغیر افراد کو اندر جانے سے روکا گیا تو بعض افراد نے ناصرف زبردستی گھسنے کی کوشش کی بلکہ عملے سے ہاتھا پائی بھی کی۔
پولیس کے مطابق زیر حراست افراد نے گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے ٹریفک جام اور بھیڑ کے پیش نظر لیک ویو پارک میں صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
The post اسلام آباد کے لیک ویو پارک میں ہنگامہ آرائی، 13 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2318723/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box